ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت ٹرانسپورٹ عملہ کے لئے ٹرانسفر پالیسی جاری کرنے پر غورکررہی ہے: وزیر ٹرانسپورٹ لکشمن ساودی

حکومت ٹرانسپورٹ عملہ کے لئے ٹرانسفر پالیسی جاری کرنے پر غورکررہی ہے: وزیر ٹرانسپورٹ لکشمن ساودی

Thu, 30 Jan 2020 12:15:22    S.O. News Service

بنگلورو،30؍جنوری (ایس او نیوز) کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کے مختلف کارپوریشنز میں جاری تبادلہ (ٹرانسفر) کے دھندے پر روک لگانے کے لئے ریاستی حکومت ٹرانسپورٹ محکمہ میں تبادلوں سے متعلق نئی پالیسی جاری کرنے کے بارے میں غور کررہی ہے۔ یہ بات ریاستی نائب وزیراعلیٰ اور وزیر ٹرانسپورٹ لکشمن ساودی نے کہا۔ انہوں نے کہاکہ محکمہئ تعلیمات اورمحکمہ صحت میں عملہ کے تبادلوں کے لئے جاری کونسلنگ سسٹم ٹرانسپورٹ محکمہ میں شروع کرنے کے بارے میں محکمہ کے افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ افسروں کے ساتھ اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ وزیر نے کہاکہ محکمہئ صحت اور محکمہئ تعلیمات کے علاوہ دیگر محکموں میں سالانہ لازمی تبادلوں کا سسٹم ہے۔ اور ہرسال لازمی طور پر 5/فیصد عملہ کا تبادلہ ہوتا ہے۔ کے ایس آر ٹی سی میں مختلف کارپوریشنز ہونے کی وجہ سے ایک کارپوریشن سے دوسرے کارپوریشن میں عملہ کے تبادلہ میں دشواریاں پیش آرہی ہے۔ داونگیرے،شیموگہ، بیلگاوی، باگلکوٹ اور ہاسن کارپوریشنز میں تبادلے کے لئے زیادہ مانگ کی وجہ سے یہاں عملہ کی تعداد مطلوبہ تعداد سے زیادہ ہے جب کہ دیگر کارپوریشنز میں عملہ کی قلت کی شکایت ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا ہے کہ کے ایس آر ٹی سی عملہ کا تقرر چونکہ مختلف کارپوریشنز کی سطح پر ہوتا ہے اور مختلف کارپوریشنز میں تنخواہ بھی مختلف ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے بھی ایک کارپوریشن سے دوسرے کارپوریشن میں عملہ کے تبادلہ میں دشواریاں پیش آتی ہیں۔ ان تمام دشواریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت ٹرانسپورٹ محکمہ میں تبادلوں کے لئے کونسلنگ شروع کرنے کے بارے میں غور کررہی ہے۔ اس سلسلے میں نئی پالیسی مرتب کی جارہی ہے جو اگلے سال سالانہ تیاریوں سے قبل جاری کی جائے گی۔


Share: